سندھ حکومت نے وفاق کیلیے ٹیکس جمع نہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا


 کراچی: 

سندھ حکومت نے وفاقی ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کردیا۔

سندھ حکومت نے وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردیا۔ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔

محکمہ ایکسائز سندھ نے کمشنران لینڈ ریونیو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یکم جولائی سے سندھ حکومت وفاق کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس جمع نہیں کرے گی اور یکم جولائی سے وفاقی حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے خود انتظامات کرے۔


اپنا تبصرہ لکھیں