سندھ بھر کے کالجز میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجز میں صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دیدی۔

زیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھرکے کالجز کے لیے نئے احکامات جاری کیے ہیں جن کےتحت کالجز میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے اپنے احکامات میں کہا کہ صوبے کے تمام کالجزکے طلبہ کوکلاسز کا پابند بنایا جائے اور تمام کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں۔

وزیر تعلیم کے احکامات پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے حال ہی میں سعید غنی کا قلمدان تبدیل کیا ہے اور انہیں وزارت اطلاعات کی جگہ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں