سمندری طوفان بیرل امریکی ریاست ٹیکساس سے ٹکرا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے 4 افراد ہلاک ہ گئے۔
سمندری طوفان کے باعث تقریباً 30 لاکھ افراد بجلی سے محروم اور 1100 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیوسٹن میں ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اور مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔