‘سلیپنگ بیوٹی’ کی مدد سے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش


ہولی وڈ کے ایک رومانوی فلم ساز نے اپنی گرل فرینڈ کو فلمی انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ لی لوچلر کی گرل فرینڈ ڈاکٹر اسٹوتھی ڈیوڈ کو ڈزنی کی فلمز دیکھنے کا بےحد شوق رہا۔

اور یہی وجہ ہے کہ لی لوچلر نے اسٹوتھی ڈیوڈ کو اس طرح شادی کی پیشکش کرنے کا ارادہ کیا کہ وہ اسے پوری زندگی یاد رکھ سکیں۔

انہوں نے ایک فلم تھیٹر میں اپنی گرل فرینڈ کی ان کی پسندیدہ فلم ‘سلیپنگ بیوٹی’ دکھانے کا منصوبہ کیا اور پھر وہی ان سے منگنی بھی کی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

لی لوچلر نے امریکی شہر بوسٹن میں ایک سینما گھر کرائے پر ایک دن کے لیے بک کیا، اس موقع پر ان کے علاوہ ان کے دوست اور خاندان کے افراد بھی تھیٹر میں موجود تھے۔

فلم ساز کئی ماہ سے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی فنکارہ کے ساتھ مل کر سلیپنگ بیوٹی کے کردار ‘شہزادہ فلپس’ اور ‘شہزادی ارورا’ کو اپنی اور اسٹوتھی کی شکل دینے پر کام کررہے تھے۔

لی لوچلر جب اسٹوتھی کو اس تھیٹر میں فلم دکھانے لائے تو اس وقت وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ ان کے لیے وہاں ایک سرپرائز پلان کیا گیا ہے۔

لی لوچلر نے اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس میں دکھا جاسکتا ہے کہ فلم کے آغاز پر اسٹوتھی کو ایسا محسوس ہونے لگا کے فلم کے کرداروں میں کچھ گڑبڑ ہے۔

جس کے بعد لی لوچلر نے سب کے سامنے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے ان سے منگنی کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے فلم کے لیے ایک ایسا آخر بھی تیار رکھا تھا جو مایوس کن تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اگر اسٹوتھی ان کی پیشکش کو ٹھکراتی تو تھیٹر میں خوشگوار اختتام کے بجائے یہ ویڈیو دکھائی جاتی۔

یہ دو گزشتہ دس سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور اب جلد شادی بھی کرلیں گے۔

لی لوچلر نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے اپنی گرل فرینڈ کو اس طرح شادی کی پیشکش کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

لی لوچلر نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر بھی یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں