بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ممبئی میں اپنے گھر سے باہر نکلے تو پرستار ان کا نیا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔
گزشتہ رات سلمان خان ریسٹورنٹ جانے کےلیے نکلے تو مداحوں نے دیکھا کہ وہ گنجے ہوچکے ہیں۔
ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن جاری ہوئیں جہاں ایک فوٹوگرافر نے سلمان خان کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی سے اتر کر ریسٹورنٹ جا رہے ہیں۔
سلّو بھیا نے سیاہ کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ ایک پرستار نے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ کیا ‘تیرے نام 2 بنائی جا رہی ہے یا سلطان 2’؟
واضح رہے کہ اپنی ان دونوں بلاک بسٹر فلموں میں ہی سلمان خان نے سر کے بال منڈوائے تھے۔
اب انہیں دوبارہ گنجا دیکھ کر فلم شائقین کو یہ گمان گزرا کہ کہیں ‘تیرے نام’ یا ‘سلطان’ کا سیکوئیل تو نہیں بنایا جا رہا۔