بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے فلم’غدر 2‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فلم’غدر 2‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم کے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھواں دھار بزنس کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے فلم کی پوری ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ڈھائی کلو کا ہاتھ چالیس کروڑ کے افتتاح کے برابر ہے، سنی پاجی ٹھیک ٹھاک دھلائی کر رہے ہیں‘۔
انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تقسیم ہند کے دوران ایک سکھ ٹرک ڈرائیور کی مسلمان لڑکی سے محبت کی داستان پر بنائی گئی فلم’غدر‘کا سیکوئل ہے جو کہ1971ء کی کرش انڈیا موومنٹ کے ہنگامے پر مبنی ہے۔
اس فلم میں مرکزی کردار تارا سنگھ کو اپنے بیٹے کو دشمن قوتوں سے بچانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔