سلمان خان پائپ سے چڑھ کر ملنے آتے تھے، سابق گرل فرینڈ


 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ صومی علی کا کہنا ہے کہ اداکارپائپ کے ذریعے چڑھ کر ملنے آتےتھے۔

ایک انٹرویو میں سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ صومی علی نے میں اس وقت دو کمروں کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔ سلمان خان پائپ کے ذریعے چڑھ کر مجھ سےملنے آتے تھے۔ مجھے ان کا یہ عمل بہت رومینٹک لگتا تھا۔ سلمان خان کی سنگیتا بجلانی سے شادی ہونے والی تھی تاہم میرے سلمان خان کی میرے ساتھ دوستی کی وجہ سے سنگیتا نے شادی سے انکار کردیا۔

صومی علی کا مزید کہنا تھا کہ سنگیتا بجلانی میرے گھر آئیں اور مجھے اور سلمان خان کو ساتھ دیکھ کر سلمان کو وارننگ دی کہ کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ سلمان خان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور واپس آکر کہا کہ میں نے شادی سے انکار کردیا ہے کیونکہ میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ سلمان خان کا یہ کہنا میرے لیے خوش قسمتی تھی۔

اداکارہ  نے کہا کہ جب سلمان خان کو بتایا کہ مجھے اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں اورمیں نے ان سے شادی کرنے بھارت آئی ہوں تو انہوں نے بات کو مذاق میں اڑا دیا۔ سلمان خان سے شادی کے لیے بھارت آنا میری بیوقوفی تھی۔ بعد میں سلمان خان نے میرا فون اٹھانا بھی بند کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں