بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘ٹائیگر 3’ رواں برس نومبر میں ریلیز ہوگی۔
پروڈکشن ہاؤس نے فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے سے پہلے ‘ٹائیگر کا میسج’ جاری کیا ہے۔
یہ ویڈیو فلم کی ہی ایک مختصر کلپ ہے جس میں ‘ٹائیگر’ (سلمان خان) کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک کے غدار نہیں ہیں۔
فلم کے متعلق سلمان خان کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فرنچائز کو نا صرف میرے پرستاروں نے بلکہ پوری دنیا کے شائقین نے پسند کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں کہ میرا فلمی کردار عالمی سطح پر کئی لوگوں کو اپنے جیسا لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کے مارکیٹنگ پلان پر غور کے دوران سوچا کہ کیوں نہ پچھلے 2 پارٹس کے کچھ ڈائیلاگز نکال کر لوگوں کو یادداشت کھنگالنے پر مجبور کیا جائے۔