سلمان خان نے ’سکندر‘ کی تیاری دکھا دی


بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’سکندر‘ کی تیاری دکھا دی۔

سلمان خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فلم کی تیاری سے متعلق اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں جِم میں ایکسر سائز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سلمان خان کی تصویر کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور سُپر اسٹار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ صرف سکندر لکھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ فلم کی تیاری کے لیے خاص قسم کی محنت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان حالیہ دنوں میں اپنا وزن کم کر رہے ہیں تاکہ وہ سکندر میں فٹ نظر آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم سکندر کے حوالے سے رواں ماہ اعلان کیا گیا تھا اور یہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں رشمیکا منڈانا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں بہترین اداکاری کے بعد رشمیکا منڈانا نے 2022ء میں بالی ووڈ میں فلم ’گڈ بائے‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں