سلمان خان بھارت کے پہلے ’بون میرو ڈونر‘ بن گئے، لڑکی کی زندگی بچا لی

سلمان خان بھارت کے پہلے ’بون میرو ڈونر‘ بن گئے، لڑکی کی زندگی بچا لی


بالی ووڈ کے بھائی، اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی ایک لڑکی کی زندگی بچا کر بھارت کے پہلے ’بون میرو ڈونر‘ (ہڈیوں کا گودا عطیہ کرنے والا) بن گئے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’پنک وِلا‘ کے مطابق سلمان خان نے بھارت کا پہلا ’بون میرو ڈونر‘ ہونے کا اعزاز 2010ء میں اپنے نام کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 2010ء میں پوجا نامی ایک ایسی نوجوان لڑکی کو اپنی ہڈی کا گودا عطیہ کیا تھا جسے ’بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا نامی لڑکی کو زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی، جب یہ معاملہ فلم ’ٹائیگر 3’ کے اداکار سلمان خان کے علم میں آیا تو اُنہوں نے فوری طور پر مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

سلمان خان نے مذکورہ لڑکی کے لیے اپنا بون میرو ڈونیٹ کیا اور اس طرح سے وہ  ہندوستان کے پہلے ’بون میرو ڈونر‘ بن گئے تھے۔

’زی نیوز‘ کے مطابق بعد ازاں سلمان خان نے ’بون میرو‘ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ’میرو ڈونر‘ رجسٹری میں اپنا نام بھی درج کروایا تھا جس کے مطابق ضرورت پڑنے پر سلمان خان سے دوبارہ بھی اُن کی ہڈی کا گودا لیا جا سکتا ہے۔

اس نیک کام میں اداکار سلمان کے بھائی ارباز خان بھی شامل ہیں۔

’پنک وِلا‘ کے مطابق سلمان خان نے پہلے اپنی فُٹ بال ٹیم کو ’میرو‘ ڈونیٹ کرنے کے لیے راضی کیا تھا، جب اِن ٹیم نے آخری لمحات میں دستبرداری کا فیصلہ کیا تو اس وقت صرف سلمان اور اِن کے بھائی ارباز خان نے عطیہ دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں