سعود شکیل نے تیز ترین ایک ہزار ٹیسٹ رنز کا قومی ریکارڈ برابر کردیا

سعود شکیل نے تیز ترین ایک ہزار ٹیسٹ رنز کا قومی ریکارڈ برابر کردیا


پاکستان کے نوجوان کرکٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ سنگ میل بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن عبور کیا۔

سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے مشترکہ پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 20 ویں ٹیسٹ اننگز میں 1 ہزار رنز مکمل کیے۔

28 سالہ سعود شکیل سے قبل یہ کارنامہ پاکستان کے سعید احمد نے 59-1958 میں سر انجام دیا تھا جبکہ صادق محمد نے 22، جاوید میانداد نے 23 اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

سعود شکیل کا بنگلادیش کے خلاف یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے، وہ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 57 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر نے گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف 208 رنز کی اپنی بیسٹ پرفارمنس دی تھی جبکہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کر رکھی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں