سعودی کابینہ کی فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت

سعودی کابینہ کی فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور مقبوصہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے سینیٹر کرس وان ہولن نے ملاقات کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے کئی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں