اسلام آباد:
سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں باقی رہ جانے والے تعمیر نوکے منصوبوں کی تکمیل کیلیے8.5 ارب روپے کی امداد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 2005 کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں باقی رہ جانے والے تعمیر نوکے منصوبوں کی تکمیل کیلیے8.5 ارب روپے کی امداد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم سعودی فنڈ نے ان منصوبوں کیلئے مختلف مٹیریل و اشیا کی خریداری پر تمام مقامی ٹیکسوں سے چھوٹ مانگ لی ہے۔
ایرا ہیڈکوارٹرز نے سمری تیار کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کو بھجوادی ہے۔ ٹیکس چھوٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ای سی سی کرے گی