سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر کوری بوکر نے جدہ میں وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈیا نے اس ملاقات کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سینیٹر کوری بوکر ریاست نیو جرسی سے ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرتے ہیں۔