سعودی عرب: 2 ہزار 764 حجاج ہیٹ اسٹروک کا شکار

سعودی عرب: 2 ہزار 764 حجاج ہیٹ اسٹروک کا شکار


سعودی عرب میں 2 ہزار 764 حجاج کرام ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق منی میں ہیٹ اسٹروک کے 2 ہزار 764 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ حجاج کرام کی صحت تسلی بخش ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنے سے یہ حجاج تھکاوٹ کا شکار ہوئے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج دھوپ سے بچاؤ کے لیے چھتری کا استعمال کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں