سعودی عرب ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر خارجہ


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اس موقف کا پھر اعادہ کیا ہے کہ ’سعودی عرب فلسطینی عوام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے ساتھ ہے اور رہے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’امن کو ششوں کا اصل مقصد ایک ایسے مثبت اور قابل قبول حل تک پہنچنا ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت فراہم کرے‘۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ’ ’سعودی عرب ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ‘

سعودی خبر رساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس فلسطینی صدر محمود عباس کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

سعودی عرب کے وفد کی سربراہی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کر رہے ہیں۔

عرب لیگ کے اجلاس کا مقصد امریکی انتظامیہ کی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبے جس کا عنوان’ امن و خوشحالی زیارہ روشن مستقبل کی جانب‘ کے حوالے سے حل تلاش کرنا اور فلسطینی صدر کے خیالات کو سننا اور جاننا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں