سعودی عرب میں کورونا وبا کے دوران بہترین کارکردگی پر پاکستانی ڈاکٹر کیلیے اعزاز


 اسلام آباد: 

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وبا کے دوران مملکت میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سعودی قومی دن کے موقع پر پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کو بہترین لیڈر شپ کے اعزاز سے نوازا اور تعریفی اسناد پیش کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز کنگ سلمان اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے انچارج اور کورون وائرس سے ہونے والی بیماری COVID-19 کے خلاف جنگ لڑنے والی طبی ٹیم کی بھی سربراہی کر رہے ہیں۔

وبائی مرض کے خلاف ڈاکٹر شہزاد کی ٹیم نے کارہائے نمایاں خدمت انجام دیتے ہوئے اسپتال میں کورونا سے بڑھتی ہوئی شرح اموات کو ختم کردیا اور اسپتال کو پہلا کورونا سے پاک اسپتال بنانے میں کامیاب رہے۔

Dr Shehzad mumtaz KSA

ڈاکٹر شہزاد کی قائدانہ صلاحیتوں اور طبی مہارت کا معترف ہوتے ہوئے  سعودی عرب کی وزارت صحت نے انہیں سعودی قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران بہترین لیڈرشپ ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے لیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہزاد احمد ممتاز 18 سال قبل سعودی عرب پہنچے تھے اور مختلف اسپتالوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کنگ اسپتال میں آئی سی یو انچارج کے عہدے پر فائز ہوئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں