ریاض: متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین اور سعودیہ عرب نے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا اعلان کر دیا ہے۔
خلیجی ممالک میں رویت ہلال کے پینلز آج شام اپنے اپنے ملکوں میں شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گے۔
بحرین نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بحرین میں یہ اجلاس سپریم کونسل برائے اسلامی امور میں ہوگا۔
سپریم کونسل نے ملک بھر سے تمام مسلمانوں کو اپنی آنکھوں یا دور بین سے چاند دیکھنے کی کوششوں میں شامل ہونے اور اپنی شہادتوں کو قریبی کورٹ میں ریکارڈ کروانے کی تاکید کی ہے۔
کینیڈا اور امریکا میں اسلامی کلینڈر کے تحت عید کل ہوگی تاہم چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی کمیونٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، نیو یارک سٹی میں عید الفطر کے موقع پر اسکول بند رہیں گے