سعودی سپر کپ فائنل ہارنے پر مداح نے الاتحاد کے کھلاڑی کی پٹائی کردی

سعودی سپر کپ فائنل ہارنے پر مداح نے الاتحاد کے کھلاڑی کی پٹائی کردی


سعودی سپر کپ کا فائنل ہارنے پر الاتحاد کے فین نے ٹیم کے کھلاڑی عبدالرزاق حمد اللّٰہ کو ہنٹر سے پیٹ ڈالا۔

الہلال نے ایونٹ کے فائنل میں الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، شکست کے بعد الاتحاد کے کھلاڑی نے مایوسی کے عالم میں اسٹینڈ میں کھڑے فینز پر پانی پھینکا جس پر فین نے حمد اللّٰہ پر دو بار کوڑے برسائے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی سپر کپ کے فائنل میں الہلال نے الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی، لیکن میچ کے بعد عجیب منظر دیکھا گیا۔

الاتحاد کی جانب سے میچ کا واحد گول کرنے والے عبدالرزاق حمد اللّٰہ نے شکست پر مایوسی کے عالم میں اسٹینڈز میں کھڑے فینز پر پانی پھینکا جس پر ایک فین بے قابو ہوگیا اور دو بار عبدالرزاق حمد اللّٰہ پر کوڑے برسائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں