اسلام آباد:
سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا۔
سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے کھجوروں کی حوالگی کی تقریب سعودی سفارتخانے میں ہوئی، سعودی حکومت نے اس سال بھی پاکستان کے مستحق افراد کیلیے 80 ٹن کھجوریں تحفے کے طور پر دی ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی جانے والی کھجوریں ہیں، پشاور، کوہاٹ ڈی آئی خان، بنوں اور شمالی وزیرستان میں 96 ہزار افراد تعداد میں تقسیم کی جائیں گی۔
سعودی حکومت کی جانب سے کھجورے ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے کی گئیں، اس سلسلے میں تقریب میں سعودی سفارتخانے میں ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر ر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اپنی مجموعی آمدنی کا ایک اعشاریہ نو فیصد حصہ انسانی امداد پر بغیر کسی امتیاز کے خرچ کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے ہمارا دین اور اسلام کا رشتہ ہے اور اس بھائی چارے میں پاکستانی عوام کی حمایت کرنا فریضہ ہے، سعودی سفیر نے مشکل حالات میں ساتھ دینے پر پاکستان کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔