سر مت جھکاؤ ورنہ سر سے تاج گر جائے گا، ثانیہ مرزا

سر مت جھکاؤ ورنہ سر سے تاج گر جائے گا، ثانیہ مرزا


بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سر مت جھکاؤ شہزادی، ورنہ تمہارے سر کا تاج گر جائے گا۔‘

ثانیہ مرزا آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، وہ گاہے بگاہے اپنی نت نئی تصویروں کے ساتھ معنی خیز مختصر پیغامات شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنی چار خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے خود کو شہزادی قرار دیا ہے اور ساتھ میں ایک مشورہ بھی شیئر کیا ہے۔

ثانیہ مرزا کا اپنی اس نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’سر مت جھکاؤ شہزادی، ورنہ تمہارے سر کا تاج گر جائے گا۔‘

ثانیہ مرزا اپنی ان نئی تصویروں میں خوش اور پراعتماد دکھائی دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اُنہوں نے اپنے بیٹے اور بھانجی  کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی اور بچوں کو اپنی ’لائف لائن‘ قرار دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں