سری نگر: بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری شہید کردیے


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے  سری نگر کے علاقے لوائی پورہ کا محاصرہ کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج  نے ضلع بڈگام اور کلگام میں بھی سرچ آپریشن کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں