سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع

سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع


 لاہور: سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکوڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں ہوگا، کھلاڑی 25 جون کو راولپنڈی رپورٹ کریں گے جبکہ کیمپ کا آغاز اگلے روز سے ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں پر حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی اس دورے کا حصہ تھی تاہم اسے منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ون ڈے کو ہٹانے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ اس دوران لنکن پریمیئر لیگ منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں