برسٹول: بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ کا آج کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 16ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل ہونا تھا تاہم بارش کے باعث اب تک ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
برسٹول کاؤنٹی گراؤنڈ میں ورلڈ کپ کے 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں، اس گراؤنڈ میں جس ٹیم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اس نے 2 مرتبہ فتح حاصل کی اور ورلڈکپ سے قبل ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 359 رنز کے ہدف کو باآسانی حاصل کیا تھا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکن ٹیم چھٹے نمبر پر ہے اور بنگال ٹائیگرز آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ سرفہرست تین ٹیموں میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں بالترتیب پہلی، دوسر ی اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔