سرگودھا: ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں آوارہ کتوں کا راج


سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں آوارہ کتوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کا جینا دوبھر کردیا۔

مریضوں نے شکایت ہے کی کہ متعدد لوگ آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکے ہیں جس کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کتوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اسپتال کے کئی راستے ہونے کی وجہ سے کتے اندرآجا تے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ کتوں کو ختم کرنے کے لیے متعدد بار مہم چلائی گئی مگر پھر آجاتے ہیں تاہم آوارہ کتوں کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں