کراچی:
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کراچی کے نہیں پاکستان کے کپتان تھے۔
احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کراچی کے نہیں پاکستان کے کپتان تھے، میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ مستقل کپتان ہیں،بس یہ کہا تھا کہ ورلڈکپ تک برقراررہیں گے، وہ پرفارم کرتے ہی قومی ٹیم میں واپس آجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بورڈ کے معاملات میں کسی کی مداخلت نہیں، میراخود سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، مصباح الحق تن تنہا فیصلے نہیں کرتے، صوبائی کوچز کی مشاورت شامل ہوتی ہے،کوارڈینیٹر ندیم خان بھی موجود ہیں۔