کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور قائداعظم ٹرافی میں سندھ ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت تنقید کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ ابھی نئی ٹیم اور نئی منیجمنٹ ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کا سندھ کیلئے اگلا میچ بہت اہم ہے، پچھلا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اب تک میچ جیت نہیں پائے لیکن کوشش ہوگی کہ آخری چار میچز جیتیں۔
سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پلیئرز پر اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے، فخر زمان کل تک پاکستان کا ہیرو رہا ہے، میری نیک خواہشات بابر اعظم کے ساتھ ہیں۔
سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی اور وسیم خان نے ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا کہا ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میری دعائیں ہمیشہ پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ ہم ٹیسٹ سیریز میں میں کم بیک کریں گے۔
خیال رہے کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے بعد سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹاکر ٹیم سے ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ ٹیسٹ کی کپتانی اظہر علی کو دی گئی ہے، بابر اعظم اپنے پہلے مشن میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز ہار گئے ہیں۔