سردیوں میں کورونا کیسزبڑھنےکا خدشہ ہے، وزیرصحت پنجاب


پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کورونا کیسزبڑھنےکا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاط کی ضرورت ہے یسز بڑھےتو لاک ڈاؤن کریں گے، سردیوں میں کورونابڑھنےکےخدشے پرلوگوں کواحتیاط کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بنالی ہے،روزانہ 10ہزار کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں، 12 لاکھ ٹیسٹ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے اور کورونا کے مزید 467 مریض سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا کے 3 لاکھ 15 ہزار 727 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 6523 افراد جاں بحق اور 3 لاکھ 616 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 8588 افراد زیر علاج ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں