سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی فضا سوگوار

سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کی فضا سوگوار


معروف اداکار و کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار ہے، فنکاروں کی جانب سے اظہارِ افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

حامد رنگیلا نے معروف کامیڈین کے انتقال پر کہا ہے کہ سردار کمال کی موت کی خبر نے سب کو غمگین کر دیا ہے، مجھے یقین ہی نہیں ہو رہا کہ سردار کمال چلے گئے ہیں۔

اداکارہ آفرین پری کا کہنا ہے کہ سردار کمال کی وفات پر دلی دکھ ہوا، سردار کمال بہترین اداکار تھے، انہوں نے ہر کردار دیانت داری سے نبھایا۔

ڈاکٹر اجمل نے کہا ہے کہ سردار کمال بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھے، سردار کمال بڑے بھائیوں کی طرح عزیز تھے، انتقال سے انڈسٹری کو نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے۔

سردار کمال کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار کی میت گزشتہ رات فیصل آباد پہنچا دی گئی تھی، مرحوم فنکار کے جسدِ خاکی کو الائیڈ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار کمال کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سردار کمال نے پسماندگان میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں