سحر حیات کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی

سحر حیات کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی


پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر سحر حیات کے ویڈیو اپلوڈنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

سحر حیات کو شوہر، سمیع رشید نے ٹک ٹاکر پر فالوورز کی تعداد بڑھنے پر مباکباد دی ہے۔

سمیع رشید کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ناصرف اس خوشی میں اسٹوری شیئر کی گئی ہے بلکہ اپنی اہلیہ کو ٹک ٹاک پر اب متحرک ہونے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

سمیع رشید نے اہلیہ، سحر حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اب جَلدی سے 20 ملین اور پھر 100 ملین پر پہنچ جائیں، آپ بہت باصلاحیت ہیں، آپ جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سمیع رشید کی اس اسٹوری کو سحر حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔

سحر حیات نے اپنے ہمسفر، سمیع رشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر متحرک ہونے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں