سجل علی کا مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام


ٹورنٹو: پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

اداکاراحد رضا میرسے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سجل علی کے مداح انہیں خوب سراہتے ہیں۔ ان کی اداکاری کے چرچے اوران کا پہننا اوڑھنا ان کے مداحوں کوخوب ہی بھاتا ہے اسی لیے ان کے مداحوں کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔

اداکارہ نے اس بار کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے مداحوں کا انسٹاگرام پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے محبت کا اظہارکیا۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے مزید لکھا کہ وہ سب ایک نعمت ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں