لاہور:
پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار کی تحقیقات کے لئے (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق سانحہ داتا دربار پر پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لئے جےآئی ٹی بنادی ہے جس کا محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہسی ٹی ڈی کے ایس پی صہیب اشرف ہوں گے جب کہ اس کے دیگر ممبران میں آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، انسپکٹر انویسٹی گیشن آفیسر سیٹی ڈی محمد خالد بھی ممبر ہوں گے۔ جے آئی ٹی سانحہ داتا دربار کے حوالے سے اپنی رپورٹ مکمل کرکے آئندہ ایک ہفتہ میں محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی