سام سنگ کا یہ نیا ٹی وی کسی آرٹ ورک سے کم نہیں


سام سنگ کی جانب سے اکثر منفرد برقی مصنوعات کی تیاری پر کام ہوتا رہتا ہے۔

جیسے 2017 میں سام سنگ کی جانب سے ایسا ایسا کانسیپٹ ٹی وی پیش کیا گیا تھا جو تھا تو ٹیلی ویژن مگر اسے دیکھ کر ایک لمحے کے لیے بھی احساس نہیں ہوتا تھا کہ وہ ٹی وی ہے۔

سام سنگ کا دی فریم نامی ٹی وی ایک آرٹ پینٹنگ کی شکل میں تیار کیا گیا تھا، جسے ضرورت پڑنے پر ٹی وی کے بجائے خوبصورت پینٹنگ میں بھی تبدیل کیا جاسکتا تھا۔

اب اس کا 2021 کا ورژن پیش کیا گیا ہے جو پہلے سے زیادہ بہتر ہے۔

لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے حوالے سے کمپنی نے اسے پیش کیا ہے۔

سام سنگ کا یہ نیا ٹی وی محض 24.9 ملی میٹر پتلا ہے، یعنی کسی روایتی فوٹو فریم سے ملتا جلتا ہے۔

صارفین اس میں اپنے پسند کی تصاویر کا انتخاب کرسکتے ہیں، جس سے بظاہر وہ کوئی فوٹو محسوس ہوگا۔

اس فریم لیس پینٹنگ آرٹ ٹی وی کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ضرورت پڑنے پر خوبصورت پینٹنگ میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

یہ ٹی وی 32 سے 75 انچ کے سائز میں دستیاب ہوگا، جن میں پورٹریٹ کو ورٹیکل ڈسپلے کیا جاسکے گا، جبکہ سام سنگ سے 5 ڈالر ماہانہ کی آرٹ اسٹور سروس بھی حاصل کی جاسکتی ہے، جس میں سیکڑوں معروف تصاویر تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ان تصاویر کو ٹی وی کے فریم پر لگایا جاسکے گا۔

اس ٹی وی میں 4 کے ریزولوشن، کیو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کوانٹم ڈاٹس کے ساتھ اور ڈوئل ایل ای ڈی بیک لائٹ اسٹرکچر دیا گیا ہے۔

یہ ٹی وی رواں سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا، جس کی قیمت کا اعلان بھی اسی وقت ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں