جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے ’اے 23‘ فور جی کو متعارف کرانے کے 4 ماہ بعد اس کے فائیو جی ورژن کو تین مختلف ماڈیولز میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔
سام سنگ گلیکسی اے 23 فور جی‘ کو کمپنی نے رواں برس مارچ میں ایم سیریز کے دو فونز کے ساتھ پیش کیا تھا۔
’اے 23 فور جی‘ کو 6.6 انچ اور 50 میگا پکسل مین کیمرا کے ساتھ پیش کیا تھا اور اس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔
اسی طرح کمپنی نے فائیو جی کو بھی 6.6 انچ اسکرین اور 50 میگا پکسل مین کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ اس میں بیٹری بھی وہی 5 ہزار ایم اے ایچ کی دی گئی ہے۔
فائیو جی فون کے بیک پر 50 میگا پکسل مین، 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔
فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
سام سنگ اے 23 فائیو جی میں اسنیپ ڈریگن 695 کی چپ اور اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
موبائل کے سائیڈ میں فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اسے تین مختلف رنگوں اور ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
’اے 23 فائیو جی‘ کو 4، 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور فوری طور پر کمپنی نے اس کی قیمت نہیں بتائی، تاہم امکان ہے کہ اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 75 ہزار روپے تک ہوگی۔
’اے 23‘ فور جی بی ریم کی قیمت 45 ہزار روپے جب کہ 6 جی بی ریم کی قیمت 62 ہزار اور 8 جی بی ریم کی قیمت 75 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔