سال 2022 میں راہیں جدا کرنے والے پانچ پاکستانی شوبز جوڑے

سال 2022 میں راہیں جدا کرنے والے پانچ پاکستانی شوبز جوڑے


آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ 2022 میں کن 5 پاکستانی شوبز جوڑوں نے اپنی راہیں جدا کیں۔

رواں برس جن جوڑیوں نے اپنی راہیں جدا کیں وہ درج ذیل ہیں۔

پاکستانی شوبز کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان پہلےعلحیدگی کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن بعد میں اس کی تصدیق سجل نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ احد کے نام کو ہٹایا کر کی، ان دونوں کی شادی 2020 مارچ میں ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے نامور فنکار فیروز خان کی شادی ٹوٹنے کی افواہیں گردش کرتی رہیں لیکن یہ اس وقت غلط ثابت ہوئیں جب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن کچھ ہی عرصے بعد علیزے سلطان اور فیروز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراپنا رشتہ ٹوٹنے کا افسوناک اعلان کیا۔

لالی ووڈ اداکارہ ثنا نے بھی حال ہی میں اپنے 14 برس کے ازواجی رشتے کے ختم ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ تحریر کی جس میں لکھا کہ اب میری اور میرے شوہر کی راہیں جدا ہو چکی ہیں، ثنا اور فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔

رانجھا رانجھا کردی اور الف اللہ اور انسان جیسے مقبول ترین ڈراموں میں جاندار اداکاری کرنے والے اداکار عمران اشرف کی شادی 2018 میں کرن اشفاق سے طے ہوئی تھی۔

لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور چند ہی برس بعد دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔

پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی حال ہی میں شہباز شیگری سے منگنی توڑنے کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں