’سالار سیز فائر‘ آن لائن لیک، پھر بھی ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب

’سالار سیز فائر‘ آن لائن لیک، پھر بھی ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب


گزشتہ روز ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’سالار سیز فائر‘ ریلیز کے فوراً بعد آن لائن لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیلگو فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ پربھاس اور پرتھوی راج سوکمارن کی فلم مکمل ایچ ڈی ورژن آن لائن لیک ہو گیا ہے۔

مذکورہ لیک ورژن ٹیلی گرام، تامل روکرز اور موویرلز سمیت دیگر ایپلیکیشن اور سائٹس سے باآسانی مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔

تاہم اس کے باوجود فلم نے پہلے ہی دن 178.7 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پر تہلکا تو مچا ہی دیا، ساتھ ہی بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم ڈنکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم نے پہلے ہی دن 178.7 کروڑ کما کر رواں سال بھارت کی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے میں پربھاس، پرتھوی راج سوکمارن، شروتی ہاسن اور دیگر نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں