سابق بھارتی بورڈ چیف کوجنسی ہراسگی کیس میں کلین چٹ ملنے پرڈیانا حیران


 ممبئی: 

 بھارتی کرکٹ بورڈ میں کچھ عرصہ قبل تعینات رہنے والی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی خاتون رکن ڈیانا ایڈلجی ابھی تک حال ہی میں مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کو جنسی ہراسگی کیس میں کلین چٹ ملنے پر حیران ہیں۔

اکتوبر 2018 میں جوہری پر ان کے سابق ادارے کی ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر بی سی سی آئی نے ایک کمیٹی قائم کی جس نے جوہری کو کلین چٹ دے دی تھی۔ ڈیانا نے کہا کہ اس وقت میں نے کمیٹی پر اعتراض کیا تھا کہ یہ غیرجانبدارنہیں، آپ کو صنفی امتیاز کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ جوہری کا دسمبر میں دیا گیا استعفیٰ چند روز قبل بی سی سی آئی نے خاموشی سے قبول کرلیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں