سابق برطانوی وزیراعظم کی الوداعی تقریر کے دوران اہلیہ کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا

سابق برطانوی وزیراعظم کی الوداعی تقریر کے دوران اہلیہ کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا


سابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی الوداعی تقریر کے دوران اہلیہ کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر الوداعی تقریر کے دوران اکشتا مورتی اپنے شوہر رشی سونک کے ساتھ کھڑی تھیں۔

اس موقع پر اکشتا مورتی نے سرخ، سفید اور نیلے رنگ کا گاؤن پہنا ہوا تھا جو کہ ڈیزائنر اومی نا نا کا تیار کردہ تھا اور اس کی مالیت 395 پونڈ (42 ہزار بھارتی) بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اکشتا مورتی کے لباس پر تبصرہ کیا کہ موقع کے لحاظ سے ان کا لباس کا انتخاب درست تھا۔

دیگر صارفین نے بھی ان کے لباس پر مختلف تبصرے کیے جن میں اسے خوبصورت اور مختلف قرار دیا گیا۔

سابق وزیراعظم کی اہلیہ کے لباس کی قیمت پر بھی صارفین نے تبصرے کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں