سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کی جانب سے جنوبی ایشیا ء میں انسانی حقوق
کی پامالیوں سے متعلق اجلاس سے اسٹیٹ ریپزنٹیٹوٹیری میزا، انسانی حقوق کی
جے کار گلالائی اسماعیل، کشمیری رہنما راجہ مظفر کشمیری ڈیلس پیس سینٹر
کے آفتاب صدیقی، ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما سید فیاض خطاب کررہے ہیںسپر لیڈ
ڈیلس میں اے زی انٹرٹینمنٹ، اجے متل کی جانب سے سال نو کی آمد پر رنگارنگ
تقریب کا انعقا،مردو خواتین کے بھنگڑے
بالی ووڈ اداکارہ رمی سین کے اسٹیج پر جلوے، مقامی ڈی جیز نے پارٹی کو
گرما ڈالا، عوام الناس کی بھر پور شرکت
کمیونٹی نے ہمیشہ بھر پور تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، اظہر
قاسمی، اجے متل، پارٹی رات گئے تک جاری رہی
ڈیلس (راجہ زاہد اختر خانزادہ) ڈیلس میں سال 2020ء کی آمد پر یوں تو
دیسی کمیونٹی کی جانب سے سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے شہر بھر میں کئی
پارٹیاں منعقد کی گئیں مگر سب سے بڑی پارٹی اے زی انٹرٹینمنٹ اور اجے متل
کی جانب سے ارونگ میں منعقد کی گئی، اس نیو ائیر پارٹی میں بالی ووڈ کی
اداکارہ رمی سین نے خصوصی طور پر شرکت کی، سینکڑوں مردو خواتین نے اس
موقع پر نئے سال کی آمد پر بھنگڑے ڈالے اور والہانہ رقص کیا، اس موقع پر
ڈی جے منیش، ڈی جے شاہد ، ڈی جے وشا اور ایمسی سوانی نے آنے والے حاضرین
کو بھر پور طریقے سے انٹرٹینمنٹ فراہم کی ، نئے سال کی پارٹی کے آرگنائزر
اے زی انٹرٹینمنٹ کے اظہر قاسمی اور معروف انٹرٹینمنٹ آرگنائزر اجے متل
نے آنے والے انڈین ،پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی(سائوتھ ایشین کمیونٹی)
سمیت تمام افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا بھر پور تعاون
ہمیشہ ان کے ساتھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے ہونے والے
انٹرٹینمنٹ کے ہر پروگرام ایک سے بڑھ کر ایک ہوئے ہیں، ایونٹ کی اسپانسر
اور ریڈیو کارواں کی شبنم موڈگل، جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن کے راجہ
زاہد اختر خانزادہ،اخبار جاگو ٹائمز کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ بھی اس
موقع پر موجود تھیں، بالی ووڈ انڈیا سے آنے والے اداکارہ رمی سین نے بھی
اس موقع پر اسٹیج پر اپنے بھر پور فن کا مظاہرہ کیا، جبکہ آنے والے افراد
کے ہمراہ تصاویریں بنوائیں، اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے
گئے تھے جبکہ رات گئے تک آنے والے افراد اس پارٹی میں محضوض ہوتے رہے اور
رات دیر تک یہ پارٹی جاری رہی۔