زینت امان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کا مقصد بتادیا

زینت امان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کا مقصد بتادیا


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی وجہ بتادی۔

زینت امان نے کچھ عرصہ پہلے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتی تھیں۔

اُنہوں نے اپنی حالیہ انسٹا پوسٹ میں اپنا اکاؤنٹ بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ پچھلے ایک ہفتے سے میں اور میرے بیٹے میری انسٹا پر موجودگی کے مقصد پر بات کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ہم نے اس حوالے سے بھی بات کی کہ اس اکاؤنٹ کو کس طرح میری زندگی کے یادگار لمحات اور میرے کام کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے علاوہ کسی خاص مقصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں انسٹاگرام کو ان اسباب، مسائل، یا تنظیموں کو اُجاگر کرنے کے لیےاستعمال کروں گی جن کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ یہ پورے معاشرے کے لیے معنی رکھتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں