زیادتی کیس میں قید سادھو آسارام کا بیٹا بھی جنسی زیادتی کا مجرم قرار


نئی دلی: 

بھارتی عدالت نے کم سن لڑکی سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کاٹنے والے ہندو سادھو آسارام کے بیٹے نارائن آسارام کو بھی جنسی زیادتی کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گجرات کی عدالت میں ہندو سادھو آسارام باپو کے بیٹے نارائن آسارام پر جنسی زیادتی مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جج نے فریقین کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں نارائن کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنانے کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دے دی۔

نارائن سائیں پر جنسی زیادتی کا مقدمہ 2013ء میں دو بہنوں نے درج کروایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے آشرم میں تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر بہنوں کو 2002ء سے 2005ء کے درمیان مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ پڑھیں : ہندو سادھو آسارام کو کم سن لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا

واضح رہے کہ نارائن سائیں معروف ہندو سادھو آسارام باپو کا بیٹا ہے اور خود آسارام بھی جودھ پور زیادتی کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ بھارت میں مندروں اور آشرم میں جنسی زیادتی کے مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے اور کئی سادھوؤں کو سزاسنائی جا چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں