زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، ابھیشیک بچن کی طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد امیتابھ بچن نے بھی ٹوئٹ کردیا

زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، ابھیشیک بچن کی طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد امیتابھ بچن نے بھی ٹوئٹ کردیا


بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز طلاق کے فیصلے پر مبنی ایک پوسٹ لائیک کی تھی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گئی تھی۔

اس پوسٹ کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اداکار ابھیشیک نے اسے ایسے وقت میں لائیک کیا ہے کہ جس دوران اُن میں اور ایشوریہ رائے میں علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ابھیشیک کی جانب سے اس پوسٹ کو لائیک کیے جانے کے بعد اب اُن کے والد، بالی ووڈ کے شہنشاہ، امیتابھ بچن نے ایک ٹوئٹ کی ہے جسے ابھیشیک بچن سے جوڑا جا رہا ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’مشکل کام پر واپس آ گیا ہوں، زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔‘

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

انٹرنیٹ صارفین امیتابھ بچن کی اس ٹوئٹ کو بیٹے کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جہاں ابھیشیک نے طلاق جیسے فیصلے کو مشکل قرار دیا تھا وہیں اب اُن کے والد نے بیٹے کے اس پوسٹ کو لائیک کرنے کا جواب دیتے ہوئے زندگی کو ہی مشکل قرار دے دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں