عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے ایرانی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایرانی صحافی إلهه محمد اور نیلوفر حمدی، اداکارہ نرگس محمدی اور گلوکار تماج سلوی کی تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں ایرانی خواتین اور مردوں کا اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کا دفاع کرنے پر احترام کرتی ہوں اور ان کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتی ہوں۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ان لوگوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایسے خطّوں میں قید ہیں یا مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندی ہے۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی نے اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر ایران کے عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔