زخمی بازو لیے ایشوریا رائے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں

زخمی بازو لیے ایشوریا رائے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں


بالی ووڈ کی خوبرو حسینہ، سینئر اداکارہ ایشوریا رائے آج کل اپنے فریکچر ہوئے بازو کے ساتھ زندگی کے ہر دن اپنا بھرپور حصہ ڈالتی نظر آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے مرحلہ وار انتخابات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی میں پولنگ کے عمل کا آغاز کیا گیا جہاں بالی ووڈ انڈسٹری کے سب ہی اسٹارز اپنا قومی فریضہ ادا کرنے کے لیے صبح سویرے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

گزشتہ ہفتے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے فیشن اور منفرد پہناووں سے سب کو متاثر کرنے والی اداکارہ، سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے بھی پیچھے نہ رہیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے بازو کے ساتھ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ پولنگ اسٹیشن میں مکمل نظم و ضبط کے ساتھ قطار میں کھڑی ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اس دوران ایشوریا رائے اپنے آس پاس کی خواتین کے ساتھ خوش گوار موڈ میں ’ہیلو ہائے‘ کرتی رہیں۔

واضح رہے کہ کچھ بھارتی میڈیا سائٹس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکڑوں نے ایشوریا رائے کو بازو کی سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

بین الاقوامی ایونٹ کانز فلم فیسٹیول سے فراغت کے بعد اب اداکارہ اپنے فریکچر بازو کی سرجری کی تیاری کریں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں