زباب رانا کا امریکی ماڈل کائلی جینر سے موازنہ

زباب رانا کا امریکی ماڈل کائلی جینر سے موازنہ


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کا سوشل میڈیا صارفین نے امریکی ماڈل کائلی جینر سے موازنہ کر دیا۔

زباب رانا آج کل امریکا کے شہر نیو یارک میں موجود ہیں اور وہاں گزرے یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سرخ رنگ کا باڈی کون پہنے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کا لُک امریکی ماڈل کائلی جینر سے کافی ملتا جُلتا نظر آ رہا ہے۔

زباب رانا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

کچھ صارفین اُنہیں پاکستانی کائلی جینر قرار دے رہے ہیں تو کچھ اُنہیں گلاب کے پھول سے تشبیہ دے کر ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں