پاکستان شو بز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو با صلا حیت اداکارہ زباب رانا کی ٹھٹھہ کی ایک بستی میں بچوں کے ساتھ فُٹبال کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زباب رانا نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اندرونِ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں موجود ہیں اور وہاں ایک بستی میں بچوں کے ساتھ گھل مل کر فٹبال کھیل کر لطف اندوز ہورہی ہیں اورگاوں کے بچے بھی ان کے ساتھ نہایت خوش نظر آرہے ہیں۔
اِس ویڈیو کی ساتھ ساتھ زباب رانا نے 2 تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ گاؤں کے بچوں کے ساتھ ہیں اوراپنی گود میں ایک بکری کا بچہ بھی اٹھایا ہو اہے۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری چھوٹی چھوٹی خوشیاں۔
صف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو اور تصاویر کت ساتھ زباب رانا نے اپنی اِس پوسٹ میں مداحوں کو اپنے پیغام کے ذریعے بتا یا کہ ’کل مجھے یہاں جا کر احساس ہوا کہ زندگی کتنی خوبصورت ہے اور ہمیں اپنے رب کا کتنا شکر ادا کرنا چاہیے۔