بالی ووڈ کے معروف اداکار رہیتک روشن فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ میں رنبیر کپور اور شردھا کپور کی شاندار اداکاری دیکھ کر متاثر ہوگئے۔
رہیتک روشن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے بارے میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ بہت زبردست لگی۔
اُنہوں نے لکھا کہ کسی بھی رومینٹک کامیڈی فلم کو درست انداز میں پیش کرنا بہت مشکل ہے!
اُنہوں نے مزید لکھا کہ رنبیر اور شردھا نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، میں اتنا اچھا کام کرنے پر فلم کی پوری ٹیم کو سراہا ہوں!
واضح رہے کہ لوو رنجن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم’تو جھوٹی میں مکّار‘ 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔
اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن بھارتی باکس آفس پر 15 کروڑ 73 لاکھ کا بزنس کیا۔