روینا ٹنڈن کو سفاری پارک میں چیتے کی ویڈیوگرافی مہنگی پڑگئی

روینا ٹنڈن کو سفاری پارک میں چیتے کی ویڈیوگرافی مہنگی پڑگئی


بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینا ٹنڈن  کو  چیتے کے بہت قریب جاکر ویڈیو  بنانا اور  پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روینا ٹنڈن  نے حال ہی میں ریاست مدھیا پردیش میں قائم ستپوڑا ٹائیگر ریزرو (سفاری پارک) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چلتی گاڑی سے چیتے کے بہت قریب جاکر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں

 انتظامیہ کے مطابق اگر کوئی بھی شخص چیتے کے بہت قریب جاتا ہے تو اس کا دھیان بٹ سکتا ہے اور ایسی صورت میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس  میں بتایا گیا ہے کہ  ٹائیگر ریزرو کی انتظامیہ  نے بھی اداکارہ کےاس عمل کو غیر مناسب قرار دیا اور قانونی کارروائی کا آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناصرف اداکارہ بلکہ گاڑی کے ڈرائیور اور اس وقت ڈیوٹی پر مامور  ذمہ داران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اور نوٹس بھی بھیجا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روینا ٹنڈن کی جانب سے ویڈیو کو اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا تھا جسے بعد میں ان کی جانب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں