روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری


کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 161.50 روپے ہوگئی جبکہ انٹربینک میں روپے کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 161 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں