روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوکر 283 روپے ایک پیسے کا ہوگیا

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوکر 283 روپے ایک پیسے کا ہوگیا


ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوکر 284 روپے 25 پیسے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں